گزشتہ ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟ جانئے

گزشتہ ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟ جانئے
گزشتہ ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران29.26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک بھر میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1907.34 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 29.26 فیصد کم ہے۔ اپریل میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2410.13 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2696.40 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق مئی 2024 کے دوران اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1983.67 روپے ، راولپنڈی 1973.96 روپے ، گجرانوالہ 1808.46 روپے، سیالکوٹ 1798.35 روپے ، لاہور 1807.18 روپے، فیصل آباد 1782.19 ، سرگودھا 1926.49، ملتان 1770.28 روپے ، بہاولپور 1830.80 روپے۔دوسری جانب کراچی 2047.98 روپے ، سکھر 1816.31 روپے، لاڑکانہ 1879 روپے، پشاور 1817.29 روپے، بنوں 1839.02 روپے، کوئٹہ 2170.92 روپے اور خضدار میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2130.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

بزنس -