بھارت، بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر خاتون کے ہاتھوں والدہ قتل

بھارت، بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر خاتون کے ہاتھوں والدہ قتل
بھارت، بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر خاتون کے ہاتھوں والدہ قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی )بھارتی شہر ممبئی میں ایک خاتون نے اپنی بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرنے پر والدہ کو قتل کرڈالا ۔بھارتی ٹی وی ر پورٹ کے مطابق پولیس نے 41 سالہ خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ یہ واقعہ قریشی نگر میں پیش آیا۔ملزمہ جس کی شناخت ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر اپنی 62 سالہ والدہ صابرہ بانو اصغر شیخ کو تلخ کلامی کے دوران چھرا گھونپ دیا۔ پولیس کے مطابق ریشماں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ بڑی بیٹی کی طرفداری کرتی ہیں اور زیادہ پیار بھی کرتی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی چلی آ رہی تھی۔اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد ریشماں تھانہ چونابھٹی پہنچی اور اعتراف جرم کر لیا۔پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس کی جانب سے ریشماں کی ذہنی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔