معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے ...
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) لان کا موسم شروع ہونے کو ہے اور جلد ہم دیکھیں گے کہ ہمارے ٹی وی چینلز کی سکرینوں اور اخبارات کے صفحات لان کے بھانت بھانت کے برانڈز کے اشتہارات سے بھر جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ ہر برانڈ اپنی لان کے ساتھ ہر طرح کے دیگر لوازمات کی بھی بھرپور تشہیر کرے گا۔ برانڈز کی اس بھرمار میں کوئی اپنی گرمیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کس کس سٹور پر جائے گااور کیسے اچھے ڈیزائنز کا انتخاب کرے گا؟
یہ مشکل آن لائن سٹور Yayvo.comنے حل کر دی ہے جہاں آپ کو الکرم، گل احمد، لالہ، ثناءسفیناز ، سفائر اور دیگر تمام بڑے برانڈ کے لان پرنٹ ایک ساتھ میسر ہوں گے۔ سرِ دست ہم آپ کو یہاں مختلف برانڈز کے ڈیزائنز کے متعلق بتاتے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ کون سا برانڈ رواں برس موسم گرما کے لیے کس طرح کے پرنٹ آپ کے لیے پیش کر رہا ہے۔
الکرم نے اپنی سپرنگ کولیکشن میں اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کے ڈیزائن پہن کر آپ خود کو تازہ دم اور توانا محسوس کریں۔ اس سال انہوں نے اپنے ڈیزائن ’وکٹورین فلورل تھیمز ‘ سے متاثر ہو کر بنائے ہیں۔ ان میں روشن اور چمکیلے رنگ مفرد امتزاج کے ساتھ کچھ اس طرح استعمال کیے گئے ہیں کہ ان کا خوبصورت ڈیزائن آپ کو مسحور کر دے گا۔


گل احمد کی ’سمر کولیکشن‘ بھی کچھ کم متاثر کن نہیں ہے جو ’گارڈن آف ایو‘ سے متاثر ہو کر ڈیزائن کی گئی ہے۔اس میں رنگوں کو نفیس پرنٹس میں ریشم کے امتزاج سے خوبصورتی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔ گل احمد نے اپنے حالیہ اشتہار میں بھی عورتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے  اور کہا ہے کہ ان گرمیوں میں اگر آپ سب سے منفرد نظر آنا چاہتی ہیں تو سفائرکا انتخاب بہترین ہے۔

اٹالین سمر سے ترغیب لیتے ہوئے سفائر نے روشن رنگوں اور الیکٹرک جیومیٹرک پرنٹس کو سگنیچر فلورل موٹفس (Signature floral motifs)کے ساتھ اس خوبصورتی سے استعمال کیا ہے کہ اسے پہن کر آپ خود کو خوابوں کی دنیا میں محسوس کریں گی۔


جے جے (جنید جمشید)وہ برانڈ ہے جسے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ پیار دیا، جو اپنے موسم گرما کے شیفون اور ریشمی ملبوسات کے حوالے سے بہت معروف ہے۔ اس برانڈ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کے ڈیزائن ہمیشہ آنکھوں کو لبھاتے ہیں۔جے جے ان گرمیوں کے لیے بھی اپنی کولیکشن متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ اس سیزن میں جے جے کے کرتے بہترین کشیدہ کاری کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں۔


اگر آپ موجودہ سمر لان سیزن سے بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ثناءسفیناز بہترین جگہ ہے جو لان کی بنیادی ضرورت کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات، عمدہ کشیدہ کاری اور خوبصورت دوپٹہ پرنٹس کے ساتھ سجا کر آپ کے لیے لا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ آپ کو اسی معیار کی شرٹس بھی میسر ہوں گی۔
اگر آپ بہت زیادہ فیشن زدگی سے بچنا چاہتی ہیں اور خود کو مروجہ فیشن کے ساتھ مربوط بھی رکھنا چاہتی ہیں تو لالہ اس کے لیے بہترین برانڈ ہے۔ رواں برس لالہ سادگی کے ساتھ مروجہ فیشن کو روایتی انداز کے ساتھ متعارف کروانے جا رہا ہے جس میں جوشیلے، مرتعش ، دھیمے رنگ خوبصورتی سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بہار کی آمد ایک نئی شروعات کا پیغام ہے، لہٰذا آپ بھی یکسر مختلف اور خوبصورت نظر آنے کی تیاری کر لیں کیونکہ Yayvo.comایک انتہائی پرکشش پیشکش لے کر آیا ہے جس کے تحت آپ اس آن لائن سٹور سے ہر خریداری کے ساتھ ’سلیبریٹی سٹائلسٹ‘ نبیلہ سے مفت بناﺅ سنگھار کروانے کا موقع حاصل کر سکتی ہیں۔ جس کے بعد یقینا آپ خود کو ’ریڈ کارپٹ سلیبریٹی ‘محسوس کریں گی۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -