سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ
سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  سنی اتحاد کونسل نے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا اور عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔قبل ازیں سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں وزرات عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کا مقابلہ کیا تھا لیکن ناکامی ہوئی تھی۔

عمر ایوب کو وزیراعظم کے انتخاب میں قومی اسمبلی کے 92 اراکین نے ووٹ دیا تھا جبکہ شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -