قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی دھواں دھار تقاریر کے دوران کورم کی نشاندہی، ڈپٹی سپیکرنےکیا کیا ؟

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی دھواں دھار تقاریر کے دوران کورم ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی دھواں دھار تقاریر کے دوران کورم کی نشاندہی، ڈپٹی سپیکرنےکیا کیا ؟
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی دھواں دھار تقاریر کے دوران کورم کی نشاندہی کردی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا جس کی سربراہی بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے کی۔

"جیو نیوز " کے مطابق قومی اسمبلی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اخترمینگل، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے تقاریر کیں۔بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کی تقاریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید شور شرابہ کیا اور اس دوران ڈپٹی سپیکر بار بار اراکین کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے رہے۔تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہی تھا کہ اس دوران کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی سپیکرنے گنتی سے قبل ہی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔