جیکب آباد میں ’غیرت‘ کے نام پر ملزم نے اپنی بھتیجی اور نوجوان قتل کردیا
جیکب آباد (ویب ڈیسک) جیکب آباد میں چاچا نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھتیجی اور نوجوان کو قتل کردیا۔
آج نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم لال بخش نے اپنی بھتیجی اور نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی شناخت فاطمہ اور مغیم بلیدی کے نام سے ہوئی ہے۔
لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ جیکب آباد میں قتل کی اس واردات کا اب تک مقدمہ درج کیا گیا ہے نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔