اپوزیشن جماعتوں نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ختم کیا جائے گا۔ اے پی سی میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ دھرنا ایک سے 2 روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔