وزیر اطلاعات کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے پریس گیلری کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری عدنان شیخ کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور پریس گیلری کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔پریس گیلری عوام تک پنجاب اسمبلی کی کارروائی پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ پنجاب اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ امید ہے نو منتخب عہدیداران پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔