بھارت کو ایک اور محاذ پر ذلت آمیز شکت،وائٹ ہاؤس نے پاکستان مخالف پٹیشن جعلسازی کی وجہ سے خارج کردی

بھارت کو ایک اور محاذ پر ذلت آمیز شکت،وائٹ ہاؤس نے پاکستان مخالف پٹیشن ...
بھارت کو ایک اور محاذ پر ذلت آمیز شکت،وائٹ ہاؤس نے پاکستان مخالف پٹیشن جعلسازی کی وجہ سے خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے بھارت کی پاکستان کودہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قراردینے کی پٹیشن خارج کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کیے گئے جس وجہ سے وہ خارج کردی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےخلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے جبکہ پٹیشن پر کیے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے ۔وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق جعل سازی ثابت ہونے کے بعد بھارت نواز ارکان کانگریس کی جانب سے جاری پٹیشن بند کردی گئی ہے۔اکیس ستمبر کو دائر  کی جانے والی پٹیشن  کے لئے تیس دن میں کم  از کم ایک لاکھ دستخط ضروری تھے ،بھارت نے جعلسازی کا سہارا لیتے ہوئے پہلے دس روز میں ہی اس پرپانچ لاکھ افراد کے شو کروادیئے تاہم یہ جعلسازی کام نہ آئی اور بھانڈا پھوٹ گیا۔