عسکری قیادت کا 7گھنٹے خصوصی اجلاس ، بھات کا افغانستان میں کوئی کردار قبول نہیں : کورکمانڈر ز

عسکری قیادت کا 7گھنٹے خصوصی اجلاس ، بھات کا افغانستان میں کوئی کردار قبول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور ملک کی داخلی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ کور کمانڈرز نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار قبول نہیں ہے، ملک میں پائیدار جمہوری عمل اورآئین کی حکمرانی کے حوالے سے بھی عسکری قیادت نے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سپیشل کورکمانڈرز کانفرنس گزشتہ روزجنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی،کانفرنس 7گھنٹے تک جاری رہی، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ملک کودرپیش چیلنجزاورخطے میں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کو درپیش خطرات کا بھی جائزہ لیاگیا، کانفرنس کے شرکاء کی طرف سے ملک کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور مادر وطن کے دفاع کیلئے بھرپور اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اتفاق کیاگیا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کی عملداری کویقینی بنانے کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ اداروں کی مضبوطی اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کیاجائیگا،ذرائع کے مطابق سپہ سالار نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا اور واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم بھارت کا کوئی کردار قبول نہیں۔ کانفرنس میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
کورکمانڈرزکانفرنس

مزید :

صفحہ اول -