لاہور میں گزشتہ رات سے بارش جاری ، اب تک کتنی ریکارڈ کی گئی ہے ؟ لاہوریوں کیلئے اہم خبر 

لاہور میں گزشتہ رات سے بارش جاری ، اب تک کتنی ریکارڈ کی گئی ہے ؟ لاہوریوں ...
لاہور میں گزشتہ رات سے بارش جاری ، اب تک کتنی ریکارڈ کی گئی ہے ؟ لاہوریوں کیلئے اہم خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک 152،اپرمال 107،مغلپورہ 109،تاج پورہ میں 136 ملی میٹر، نشترٹاو¿ن 109،چوک ناخدامیں 120 ملی میٹر، فرخ آباد 153،گلشن راوی 102،اقبال ٹاو¿ن میں 112 ملی میٹر، سمن آباد 109،جوہرٹاون میں 118 ملی میٹر، جیل روڈ 98،ایئرپورٹ 128 اورگلبرگ میں 112 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
لاہور میں بارش سے 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ چکوال میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔مسلسل بارش سے لاہور کی اہم شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا، 130 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔
دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، چکوال کے علاقے لکھوال میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ کائنات، 17 سالہ مہتاب، 10 سالہ عائزہ اور 14 سالہ دارین جاں بحق ہوگئیں، دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیہ میں شدید بارش کے سبب 200 کچے مکان گر گئے، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
چشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ا?ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔