شمالی وزیرستان:جرگہ کا قتل کے ملزم کا گھرجلانے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان:جرگہ کا قتل کے ملزم کا گھرجلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرعلی خیسور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں جرگے نے قتل کے ملزم کا گھر جلانے کا فیصلہ دے دیا،  جس کے بعد ڈنڈا بردار ہجوم گھر جلانے پہنچا اوردھاوا بول کر چھت کو آگ لگانے کی کوشش کی ،سولر پینل کو بھی توڑ دیاگیا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا، جبکہ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے متعلقہ گھر کی چھت پر دو ٹائرز جلائے۔اتمانزئی قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر مسمار کرنےکا اعلان کیا تھا۔

ڈی پی اوکی جانب سے آئی جی آپریشنز کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھائی اور بھابھی کو رقم کے تنازعے پر قتل کیا تھا، جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی، اس کے باوجود جرگہ نے 3 ستمبر کو عبداللّٰہ کا گھر گرانے کا اعلان کیا۔