پی ٹی آئی رہنما شرمندہ یا خوفزدہ؟عمران خان سے ملاقات کیلئے بھی کوئی نہ آیا

 پی ٹی آئی رہنما شرمندہ یا خوفزدہ؟عمران خان سے ملاقات کیلئے بھی کوئی نہ آیا
 پی ٹی آئی رہنما شرمندہ یا خوفزدہ؟عمران خان سے ملاقات کیلئے بھی کوئی نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی چوک  میں احتجاج کی کال کے بعد رہنمائوں نے مبینہ طورپر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  بھی تنہا چھوڑ دیا ، آج جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن بانی پی ٹی آئی ملاقاتیوں کی راہ تکتے رہے۔

جیل ذرائع کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کوئی بھی نہیں پہنچا ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتاری کے ڈر کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی زحمت نہ کی،  پارٹی رہنماؤں کے علاوہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی نہیں آیا  ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے عام طور پر ایک دو روز پہلے درخواست دیا کرتے تھے،  کچھ عرصے سے ملاقات کے لئے آنے والے موقع پر ہی درخواست دے کر بانی پی ٹی آئی سے مل رہے تھے۔

مزید :

قومی -