ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی ...
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ  (ویب ڈیسک)  نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی  جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی، ریسکیو حکام نے بتایا کہ والدہ اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔