بھارت پہنچنے کے چند منٹ بعد پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ روز واہگہ اٹاری پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے ذریعے بھارت جانے کے چند منٹ بعد ایک پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
روزنامہ" جنگ "کے مطابق پاکستان سے سفر کرنے والے ایک گروپ میں شامل مایا نامی یہ خاتون بھارت پہنچنے کے فوراً بعد امیگریشن کروانے سے قبل ہی زچگی میں مبتلا ہوگئی۔ اسے ایک نجی نرسنگ ہوم لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔
نومولود بچی کا نام ’بھارتی‘ رکھا گیا جو مایا کی آٹھویں بیٹی ہے جبکہ مایا کے بچوں کی مجموعی تعداد 10ہوگئی ہے۔