انخلاء مہم،2روز میں پنجاب سے کتنے افغان باشندوں کو طورخم کے راستے واپس بھجوایا گیا؟ اہم تفصیلات جانیے

انخلاء مہم،2روز میں پنجاب سے کتنے افغان باشندوں کو طورخم کے راستے واپس ...
انخلاء مہم،2روز میں پنجاب سے کتنے افغان باشندوں کو طورخم کے راستے واپس بھجوایا گیا؟ اہم تفصیلات جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )  انخلاء مہم کے دوران 2روز میں پنجاب سے کتنے افغان باشندوں کو طورخم کے راستے واپس بھجوایا گیا؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ 2 روز میں پنجاب سے 1085 افراد کو طورخم کے راستے واپس بھجوایا گیا جبکہ پنجاب کے ہولڈنگ ایریاز سے 1359 اے سی سی ہولڈرز کو آج واپس بھجوایا جا رہا ہے۔  پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم ACC ہولڈرز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی سیل صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوارڈینیشن کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے رپورٹس لی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا  کہ حکومتی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس انخلاء مہم میں شریک ہے۔