عمران خان نے معافی مانگی تو معذرت قبول کروں گی: عائشہ گلالئی

عمران خان نے معافی مانگی تو معذرت قبول کروں گی: عائشہ گلالئی
عمران خان نے معافی مانگی تو معذرت قبول کروں گی: عائشہ گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کو معافی مانگنے کی آفر کردی، کہا کہ اگر عمران خان نے معافی مانگی تو ان کی معذرت قبول کروں گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ معاملہ کمیٹی تک چلاگیاہے،ایسانہ ہوکہ عمران خان کوشرمندگی اٹھانی پڑے ، اب بھی وقت ہے کہ عمران خان قوم سے اپنے کیے پر معافی مانگ لیں، پارلیمانی کمیٹی نے طلب کیا تو اس کے سامنے تمام شواہد رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں، عمران خان نے معافی مانگی تو ان کی معذرت قبول کروں گی۔