پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی
لاہور( افضل افتخار )پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی۔
آج چیئرمین پی سی بی محسن خان اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس کے لئے ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کرایا گیا ہے۔پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔اشتہار میں درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔