9مئی مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار
گوجرانوالا (ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کے مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی اور عالیہ حمزہ کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، آج چھٹے روز بھی عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے عدالت کو موصول نہیں ہوئے۔
ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہوگی، عالیہ حمزہ تھانا کینٹ گوجرانوالا کے مقدمے میں گرفتار اور جیل میں ہیں۔