صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں عرب شہزادوں کے شکار کیلئے کیمپس قائم
تھرپارکر (ویب ڈیسک)صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں عرب شہزادوں کے شکار کیلئے کیمپس قائم کردئے گئے۔سرکاری اجازت نامہ کے تحت چھاچھرو اور ڈاہلی میں ابو ظہبی سے نگرپاکر اور مٹھی میں دبئی سے ڈیپلو اور اسلام کوٹ کے صحراءمیں قطری شہزادے شکار کے لیئے پہنچیں گے۔
منسٹری آف فارین افیئرز اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ایک لیٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات ایمبیسی مختلف علاقوں میں کیئے جانے والے شکار کی فیس وائلڈ لائف قوانین کے تحت صوبائی حکومت کو پیشگی ادا کرے گی۔اور مذکورہ ملکوں سے تعلق رکھنے والی اہم عرب شخصیات چند روز میں شکار کے لئے تھر آئیں گی۔جس کے لیئے ان کے مقامی نمائندوں نے انتظامات کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف تھرپاکر میراعجاز تالپور نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی اجازت کے تحت کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ چند روز میں عرب شخصیات شکار کے لیئے آئیں گی جن کو فقط تلور پرندے کے شکار کی اجازت ہوگی، باقی جنگلی حیات کا شکار نہیں کر سکیں گے۔اور تمام تر سرگرمیاں وائلڈ لائف کے ملکی قوانین کے دائرہ کار کے مطابق ہی ہوں گے۔