ووٹوں کی خریداری ویڈیو کے معاملہ پردائردرخواست خارج کرنے کے متعلق تحریری فیصلہ جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر نے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ پردائردرخواست خارج کرنے کے متعلق 14صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے قراردیا کہ درخواست گزرا کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا،درخواست گزار نے قانون کی پیروی نہیں کی،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ متعلقہ فورم کی موجودگی میں ہائیکورٹ میں ڈائریکٹ درخواست دائر کرنا قانون کے منافی ہے،درخواست گزار اس حلقہ کے ایک امیدوارسہیل شہزاد کی درخواست مستردکرتے ہوئے عدالت نے مزید قراردیا کہ قانون کے تحت درخواست گزار کولیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔
تحریری فیصلہ جاری