آئی جی آزاد کشمیر کا کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کا دورہ ،  انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی آزاد کشمیر کا کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کا دورہ ،  انتظامات کا جائزہ لیا
آئی جی آزاد کشمیر کا کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کا دورہ ،  انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (سعدیہ مغل   )  انسپکٹر جنرل پولیس آزاد  جموں و کشمیر سہیل حبیب تاجک (پی ایس پی،ٹی آئی)نے کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ ( کورٹ)  کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔

آئی جی سہیل حبیب تاجک کی آمد پر کورٹ کے چیئرمین اور نئی آنے والی معصوم بچیوں نے استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے ،  چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے  زیر کفالت بچوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ ، آئی جی آزاد جموں و کشمیر کو  ک ٹرسٹ کی جانب سے آغوش میں لیے جانے معصوم بچوں سے بھی ملوایا گیا جو کسی نا کسی ناخوشگوار حالات سے گزرے مگر آج کورٹ کے آغوش میں آنے کے بعد ان کا ممکن خیال رکھا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مظفرآباد میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعہ کے نتیجے میں والدہ کی نعمت سے محروم ہونے والے بچوں سے بھی انسپکٹر جنرل پولیس آف آزاد کشمیر کی ملاقات کروائی گئی ، جن کے حوالے سے گزشتہ عرصہ قبل کفالت کے اعتبار سے سوشل میڈیا پر مہم جاری تھی ۔ چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی کفالت کا اعلان کیا تھا۔بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آف آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کی جانب سے بچوں میں چاکلیٹ سمیت دیگر تحائف تقسیم کئے گے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے کورٹ کے انتظامات پر اہتمام کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 
ایسے فلاحی ادراے میں آکر اور انتظامات کو دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی ۔  چئیرمین کورٹ  چوہدری محمد اختر صاحب کا کردار قابل ستائش ہے جنہوں نے اپنی تمام تر محنت سے ایسے بہترین ادارے کو چلارکھا ہے اور ریاست بھر میں اپنے فلاحی کاموں سے انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔