پریزائیڈنگ افسران پی پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کر رہے ہیں ، ن لیگی امیدوار نے بڑا الزام عائد کر دیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے پریزائیڈنگ افسران پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایات دے رہے ہیں ، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی شکایت کی گئی ہے .
شائستہ پرویز ملک نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔