مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کا آج نماز عید کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ادا کرنے کا اعلا ن

  مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کا آج نماز عید کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ادا کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے کارکن اپنی اعلیٰ مرکزی قیادت کے بغیر عید منائینگے ، مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوا ز شریف پہلی بار جیل جبکہ مرکزی صدر شہباز شریف ملک سے باہر برطانیہ میں عید منائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیا ت قائد نواز شریف پہلی بار جیل ،شہباز شریف برطانیہ میں،مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور،دیگر پارٹی قیادت اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منائے گی دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے کارکن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے آج کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گے ۔ کارکنوںنے عید کی نماز سڑک پر ہی ادا کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔
 مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ مرکزی قیادت نے رہنماﺅںکو عید کارکنوں کےساتھ منانے اور ان سے ملاقاتیں کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق تعطیلات کے باعث کسی کو بھی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی ۔ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے جائیں گے ۔جیل کے باہر کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے اپنے گھروںکے بجائے کوٹ لکھپت جیل کے باہر عید منانے کا اعلان کر دیا ۔ مسلم لیگ (ن) لور ز اور سوشل میڈیا کے کارکنوں کا کہنا ہے نوازشریف سے اظہار یکجہتی کےلئے کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچیں گے ۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید کےلئے لیگی کارکنان کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن

مزید :

علاقائی -