کرپٹو کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ، بٹ کوائن ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرپٹو کرنسی کی دنیا بہت بڑی خبر نکل کر سامنے آئی ہے اور بٹ کوائن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5% اضافے کے بعد 5 مارچ کو 69,200 ڈالر سے اوپر کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک نیا سنگ میل حاصل کر لیا ہے ۔ اس وقت ٹیکنالوجی کی دنیا میں اچانک بھونچال آگیا ہے جہاں ایک طرف پور ی دنیا میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل ہو گئی ہے اور صارفین کو سوشل میڈیا اکاونٹس پر رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی ۔وہاں ہی اب سے کچھ دیر پہلے کرپٹو کرنسی کی دنیا سے بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔دنیا کی پہلی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں حالیہ rallyکے دوران صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 21فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد بٹ کوائن نے اپنی قیمت کے گزشتہ بلند ترین مقام کا ریکارڈ توڑ دیا جو کہ نومبر2021 میں 68ہزار 990ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔