تھرپارکر : ہرن کے بچوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
میر پور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے میر پور خاص کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہرن کے بچوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بروقت کارروائی کر کے ہرن کے 2 بچے برآمد کئے ہیں، جو تھرپارکر سے سمگل کئے جا رہے تھے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہرن کے 2 بچوں کی سمگلنگ کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔