ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینکنے والے 2 افراد کو وانا پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ویڈیو پر عوامی ردعمل آنے کے بعد ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
تھانہ وانا سٹی پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی پروفائل کی ویور شپ بڑھانے کےلیے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کردی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔
واقعے میں نابینا شخص معمولی زخمی ہوا جیسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔