واہگہ دھماکہ، خود کش حملہ آور نے پکڑے جانے پر دھماکہ کیا: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کاا نکشاف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے بھاگ کر پریڈ ایوینیو میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود رینجرزاہلکاروں نے کامیابی سے اس کو پکڑ لیا تھا جس پر حملہ آور نے فوری طورپر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مشترکہ تحقیاتی ٹیم میں تمام سویلین اور ملٹری تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جن کا ابتدائی تحقیقات کے بعد کہنا ہے کہ خود کش حمہ آور کو مقامی علاقے سے مدد حاصل رہی تاہم رینجرز جوانوں نے حملہ آور کو باہر ہی روک کرملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔واضح رہے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 110سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔