مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان جے یو آئی

مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ...
مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے محروم رکھنے کی بھی مذمت کی ہے، آج مشاورت ہوئی ہے کہ حکومت نے کل شب خون مارا ہے، حکومت نے کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے،ہم اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ اور پارلیمان کے باہر مل کر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوجی عدالتوں سمیت بہت کچھ اصل مسودے سے نکلوایا ہے، کچھ شقوں کو آج حکومت نے استعمال کیا ہے،  اگر بانی پی ٹی آئی کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے تو ضرور ملنی چاہیے، مقدمات پر مقدمات نہیں بننے چاہیئں۔

مزید :

سیاست -