کوئٹہ؛20کلو آٹے کا تھیلا 300روپے مہنگا، قیمت 2300روپے ہو گئی 

کوئٹہ؛20کلو آٹے کا تھیلا 300روپے مہنگا، قیمت 2300روپے ہو گئی 
کوئٹہ؛20کلو آٹے کا تھیلا 300روپے مہنگا، قیمت 2300روپے ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد مہنگے داموں فروخت جاری  ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کاکہناہے کہ شہر میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2300میں فروخت کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2000سے بڑھ کر 2300روپے ہو گئی تھی۔

مارکیٹ ذرائع کاکہنا تھا کہ دو ہفتے قبل 20کلو آٹے کا تھیلا 1600روپے میں بیچا جارہا تھا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے اور کمی کیلئے اقدامات کرے۔