3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے

3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے
3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(آئی این پی)فورس گرانڈ کے قریب 3 بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے۔

نالے میں گرنے سے 2 چچازاد بھائی جاں بحق ہو گئے، ایک کو اہل علاقہ نے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 12 سالہ خدا بخش اور 16 سالہ ضامن گوپانگ شامل ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نالوں کی تعمیر کے نام پر تین ارب روپے خرچ ہوگئے تاہم تاحال تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔