ملک میں معاشی استحکام کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔"جیو نیوز " کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔