نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
 نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت صارفین کو ریلیف اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق  سی پی پی اے نے 1 روپے   1پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی،  نیپرا نے اس درخواست پر  26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی، فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے  100 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہو گا ، لائف لائن صارفین کے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔

دوسری جانب نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ونٹ پیکج کی منظوری بھی دیدی ہے ،  ونٹرپیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اورویلنگ صارفین کوشامل نہیں کیا گیا تھا، ونٹرپیکج کےتحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت  26  روپے 7 پیسے ہو گی۔نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا  11روپے 42 پیسےفی یونٹ بچت ہو گی،  گھریلوصارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد  یا  26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی،  صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5روپے  72پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر  37 فیصد یا  15 روپے  5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہو گی، ونٹر پیکج کی میعاد  3 ماہ دسمبر تا فروری تک ہوگی،  ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو  مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -