سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
میران شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کیساتھ دو طرفہ فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دہشت گرد بھتہ وصولی، اغوا ءکے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن میں لیڈر ایوب اللہ عرف منصور شامل ہے۔ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا۔