قوم کا پونے 3سو ارب لگ چکا ، اور نج میٹر و ٹرین انتہائی گھٹیا اور خراب منصوبہ ہے :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

قوم کا پونے 3سو ارب لگ چکا ، اور نج میٹر و ٹرین انتہائی گھٹیا اور خراب منصوبہ ...
قوم کا پونے 3سو ارب لگ چکا ، اور نج میٹر و ٹرین انتہائی گھٹیا اور خراب منصوبہ ہے :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ اورنج میٹرو ٹرین کامنصوبہ بہت ہی گھٹیا اورخراب منصوبہ ہے ، اس منصوبے پر بہت زیادہ خسارہ ہواہے ،اس منصوبے پر اب تک پونے تین سو ارب روپے تک قوم کاپیسہ لگ چکاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اورنج ٹرین کامنصوبہ بہت ہی گھٹیا اورخراب منصوبہ ہے ، اس منصوبے پر بہت زیادہ خسارہ ہواہے ،اس منصوبے پر اب تک پونے تین سو ارب روپے تک قوم کاپیسہ لگ چکاہے ، اب ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کومکمل کیا جائے کیونکہ اس پر عوام کا بہت زیادہ پیسہ لگ چکاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اس منصوبے کو 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے ، اس حوالے سے تمام فنڈز مہیا کردیئے گئے ہیں، اس منصوبے میں اس قدرخسارہ ہوناہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا ، شکاگو اوردبئی میں بھی ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -