وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا ،وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،اجلاس میں کابینہ کووزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹ پربریفنگ دی جائےگی ،کابینہ پاکستان اورسعودی عرب میں ایئرسروس معاہدے کی منظوری دےگی ،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ خطے میں پیدا نئی صورتحال پرغورکرےگی جبکہ وزیرخارجہ کابینہ کومشرق وسطیٰ کی صورتحال پربریف کریں گے،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں،اس کے علاوہ پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج رکن کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔