جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم یا پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا امکان 

جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم یا پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا امکان 
جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم یا پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹن ٹروڈو کا وزیراعظم یا پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا امکان  ہے۔

کینیڈین اخبارکے مطابق ممکنہ طور جسٹس ٹروڈو بدھ کو کاکس میٹنگ سے قبل مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے،جسٹن ٹروڈو نوسال سے کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی کےسربراہ ہیں.

 یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خبر سامنے آئی تھی کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی رواں سال کے اوائل میں اقتدار سے محروم ہوتی نظر آ رہی ہے، ان پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت لبرلز کو 9 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی قیمتوں اور ہاؤسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔