مانگا منڈی یوسی 266، ٹوٹیسٹرکیں اور گلیاں علاقہ مکینوں کا مقدربن گئیں

مانگا منڈی یوسی 266، ٹوٹیسٹرکیں اور گلیاں علاقہ مکینوں کا مقدربن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی یوسی 266مسالئستان بن گئی ٹوٹی پھوٹی سٹرکیں اور گلیاں علاقہ مکینوں کا مقدربن گئی عوامی نمائندوں نے آنکھیں بند کر لی تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم پاکستان ملک محمد افضل کھوکھر کے حلقہ این اے 128 پی پی 161مانگا منڈی یوسی 266تالاب سرائے اور یوسی 265میں گلیاں بازارٹوٹ پھوٹ کا شکار سوئی گیس منصوبے کی کھدائی ناقص حکمت عملی کی بنا پر چند ماہ قبل بننے والی سڑکیں کھڈوں میں تبدیل اورٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے اُڑنے والا گرد وغبار سے علاقہ مکین بیماریو ں میں مبتلا ہونے لگے یوسی 265یوسی 266میں جگہ جگہ گٹروں کے ڈھکن بھی غائب ٹی ایم اے کا عملہ بھی لمبی تان کر سو گیاہے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے صبح فجر کے وقت کوئی نہ کوئی نمازی بزرگ کھلے مین ہولوں میں گر کر زخمی ہوجاتے ہیں یاد رہے کہ ایم این اے ملک افضل کھوکھرکے حلقہ گاؤں ناہلے میں کچھ عرصہ قبل ایک بچہ ان کھلے گٹروں میں گر کر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تھا زرائع کے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں جئے کا ٹبہ میں چند ماہ قبل ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کے ٹھیکیدارصادق اعوان نے ٹینڈر ہونے کے بغیرہی اور ایم این اے ملک افضل کھوکھر مشیر وزیر اعظم پاکستان کی اجازت کے بغیر ہی گاؤں جئے کا ٹبہ میں گلیاں بازار وں کی اکھاڑ بچھاڑ کر کے نئی تعمیر کرنے لگا اور گاؤں کے سولنگ کی پرانی اینٹو ں کو اکھاڑ کر انہی اینٹوں سے نالے کو تعمیر کر دیا اور سائیڈوں پر پی سی کے کام کو ادھورا چھوڑ کربقایا اینٹوں کو وہاں سے اٹھا کر کسی اور جگہ پہنچا کر رفو چکر ہو گیا ،ٹھیکیدار بھی غائب ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق ایم این اے حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کے فنڈ لگا کر بھی یوسی 266،265،کی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکا جبکہ حلقہ بھرمیں ہونے والے جلسوں میں بڑے بڑے دعوے دھرئے کے دھرے رہے گئے اور دوسری طرف شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوران الیکشن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ مانگا منڈی کو لاہور کا گلبرگ بنا دیا جائے گا لیکن ناجانے مانگا منڈی ،جئے کا ٹبہ،مدینہ کالونی ،اور دیگر علاقوں کو حکومت کی طرف سے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ کہا ں لگائے جارہے ہیں جو اب اب موجودہ صورتحال عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف یہ بھی علاقہ آپ کے گھر رائیونڈ جاتی عمرہ سے چند کلو میٹر کے قریب ہے یہاں کے درینہ مسائل کو حل کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔