پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے کھول دیا گیا ، پیدل سفر کرنے والوں کی آمدورفت جاری

پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے کھول دیا گیا ، پیدل سفر کرنے والوں کی ...
پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے کھول دیا گیا ، پیدل سفر کرنے والوں کی آمدورفت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک افغان طورخم سرحد کو پیدل سفر کرنے والوں کیلئے18روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے پیدل سفر کرنے والوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد طورخم سرحد پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے ۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس دو روز کے دوران صرف ویزے رکھنے والوں کو ہی پاکستان آنے کی اجازت ہو گی اور افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو دستاویز پر پاکستان آنے دیا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طورخم سرحد کھلنے سے پاکستان میں پھنسے افغان باشندوں کی آمدورفت بھی بحال ہے اور دستاویز پر سرحد پار کرنے کی اجاز ت دی جا رہی ہے تاہم طورخم سرحد پر تجارت بدستور بند اور نیٹو سپلائی معطل ہے ۔تختہ بیگ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو آگے جانے سے رو ک دیا گیا ہے اور راستہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -