مریم نواز نے اپنی کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ اور تجربہ کار لوگ شامل کرلیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھےاپنی کابینہ سے بہت سی توقعات ہیں،کابینہ میں اہل لوگوں کو شامل کیا ہے۔
پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ اور کچھ تجربہ کار لوگ شامل کئے ہیں،ان شااللہ دل سے عوام کی خدمت کرینگے،وہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئےپورا پیکج بنا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات اور ٹیکس فری زون بنا کر دینگے،سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنائیں گے،یہ میرا خواب ہے، جسے ہر صورت پورا کرینگے۔