گوجرانوالہ:تاش کے پتوں پر جواء کھیلتے  10قمار باز گرفتار

گوجرانوالہ:تاش کے پتوں پر جواء کھیلتے  10قمار باز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ) بیورو رپورٹ) ایس ایچ او تھانہ اروپ انسپکٹرمحسن مجید جٹھول اور ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر ساجد سوہل نے اپنی اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موثر کاروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش سمیت تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے دس کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے ایک کلو دوسو دس گرام چرس اور جوئے پر لگی رقم اکیس ہزارروپے نقدی اور تاش کے پتے برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان میں اعجاز عرف ججی،عرفان حامد،جمیل و دیگران شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پر مقامی لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرعمر سلامت نے کہا ہے کہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑ ہے قمار بازی جیسی برائی کے خاتمے کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔۔سی پی او نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کریں گئے۔