ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت

ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی ...
ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے  چیف ایگزیکٹومسٹر زبیر موتی والا اور  سفیر پاکستان  برائے   متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے  ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا  دبئی میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا- اس موقع پر  قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے  قونصل  جنرل  حسین محمد اور  کمرشل قونصلر  علی زیب خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر   ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے  چیف ایگزیکٹومسٹر زبیر موتی والا نے کہا کہ  پاکستان پہلی بار گلفوڈ پروسیسنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستانی نمائش کنندگان اپنی پیکیجنگ اور فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہاں موجود ہیں-
 سفیر پاکستان  برائے   متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ TDAP کی چھتری تلے پاکستان سے 21 نمائش کنندگان جبکہ 8 کمپنیاں نمائش میں خوراک اور مشروبات کی صنعت کے لیے خوراک کے اجزاء، پروسیسنگ اور پیکجنگ، پرنٹنگ، لیبلنگ اور سپلائی چین سلوشنز کی نمائش کے لیے آزادانہ طور پر شرکت کر رہی ہیں۔
گلفوڈ مینوفیکچرنگ ایک عالمی نمائش ہے جو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ڈیجیٹل اپنانے اور اختراعات کے ذریعے فوڈ مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ کے اگلے دور کی نقاب کشائی کرتی ہے۔ اس سال اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک سے 1,200 سے زائد سپلائرز شرکت کر رہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی، سفیر  پاکستان ، قونصل جنرل اور  کمرشل قونصلر  نے پاکستانی پویلین کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے تفصیلی بات چیت کی۔
ایونٹ سے پہلے کے انتظامات اور نمائش کے دن، کمرشل سیکشن پاکستان قونصلیٹ دبئی نے پاکستانی نمائش کنندگان کو ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی۔