امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے267 اور کملا ہیرس نے 216الیکٹورل ووٹ لے لئے

امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے267 اور کملا ہیرس نے 216الیکٹورل ووٹ لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر کے انتخاب کیلئے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ابھی بھی ووٹ ڈالے جارہےہیں۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ،  الینوائے، میری لینڈ اور  پینسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 267 اور کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں  ری پبلکن168 اور ڈیموکریٹس 119 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔

سینیٹ میں ری پبلکن کی 51اور  ڈیموکریٹس کی 43  نشستیں ہوگئی ہیں۔

امریکا میں پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں، 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا اختتام الگ الگ وقت پر ہوگا۔

 امریکا کی دیگر ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

آج ہونے والے انتخابات میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان کو منتخب کریں گے اورایوان نمائندگان پر کنٹرول کیلئے 218 سیٹیں درکار ہیں۔

امریکی سینیٹ کے100 میں سے34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا، اس وقت سینیٹ میں ریپ بلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں جب کہ 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہو گا۔

آج ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگی اور یہ نئے امریکی صدر کے انتخاب میں اہمیت کی حامل ہوں گی۔امریکی ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن کا کردار صدارتی انتخابات میں اہم ہوگا۔

امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کیلئے جاری پولنگ کا عمل امریکی ریاست انڈیانا اور کینٹکی میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ختم ہوا جب کہ ریاست ہوائی، الاسکا اور کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہوا، اس کے علاوہ جارجیا اور نیوکیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے7 بجے کے درمیان ختم ہوا۔

مشی گن، پنسلوینیا اور وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان پولنگ ختم ہوئی جب کہ سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ کا وقت ختم ہوگا۔