ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر چین کا ردعمل آگیا

ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر چین کا ردعمل آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دے دی۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔امریکہ کے لیے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔