مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی: مریم نواز 

 مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی: مریم نواز 
 مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی: مریم نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگ اور مسلح تنازعات میں انوائرمنٹ کے استحصال کے تدارک کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ جنگ اور تنازعات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں اور قیمتی ماحول کو بھی برباد کر دیتے ہیں۔غزہ اور دیگر علاقوں میں جنگ سے انسان ہی نہیں، ماحول بھی تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔ جب بھی جنگ ہوتی ہے، ماحول، قدرتی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار ہوتی ہے - مسلح تنازعات میں جنگلات کی کٹائی، پانی اور فضائی آلودگی میں اضافہ اور زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ حیاتیات اور نباتات بھی تنازعات کے منفی اثرات کا سامنا کرتی ہیں۔ماحولیات کے تحفظ کے لیے پائیدار اور مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی۔قدرتی وسائل کو جنگ میں استعمال ہونے سے بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا ہوگا -