بھارتی اداکار جوڑی نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کرلیں

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ مگدھا چاپھیکر اور رویش ڈیسائی نے راہیں جدا کرلیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مگدھا چاپھیکر اور رویش ڈیسائی نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ان کی 9 سالہ شادی اختتام کو پہنچ گئی۔ دونوں 2014 میں ٹی وی ڈرامے سترنگی سسرال کے سیٹ پر ملنے کے بعد 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ مگدھا چاپھیکر اور رویش ڈیسائی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے علیحدگی کی خبر شیئر کی۔
رویش ڈیسائی نے انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا: کافی غور و فکر کے بعد مگدھا اور میں نے بطور میاں بیوی علیحدہ ہونے اور اپنی اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمارا سفر خوبصورت رہا ہے۔ محبت، دوستی اور احترام کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔