سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس؛سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی 

سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس؛سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 ...
سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس؛سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے  سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سینئر وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،وکیل شہزاد عطا الہی نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ سے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ ٹرانسفر کر دیئے جو سپر ٹیکس سے متعلق نہیں،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر ہائیکورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں،ہم کیسز واپس بھجوا دیں گے، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ 15 اپریل سے  روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے،آئندہ التوا نہیں دیں گے،سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔