اسلام آباد ہائیکورٹ؛لاپتہ 2بھائیوں کے کیس میں آئی جی  اسلام آباد طلب 

اسلام آباد ہائیکورٹ؛لاپتہ 2بھائیوں کے کیس میں آئی جی  اسلام آباد طلب 
اسلام آباد ہائیکورٹ؛لاپتہ 2بھائیوں کے کیس میں آئی جی  اسلام آباد طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ 2بھائیوں کے بازیابی کیس میں آئی جی  کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ 2 بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،درخواست گزار والدہ امینہ بشیر اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے،آئی جی اسلام آباد کی عدم پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اظہارِ برہمی کیا،پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہاکہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم  تشکیل دی ہے، جسٹس انعام امین منہاس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آئی جی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہاکہ ڈی آئی جی صاحب آ رہے ہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ آپ کو بلایا نہیں تھا آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا آئی جی کو بلائیں،جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ میں رپورٹس کی فائنڈنگ دیکھنا چاہتا ہوں، وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ سیکرٹری دفاع کی رپورٹ نہیں آئی عدالت ان کو طلب کر لے، عدالت نے وزارت دفاع کے وکیل کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئی جی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

یادرہے کہ دو بھائی 38 سالہ سیف الرحمٰن حیدر اور 30 سالہ محمد علی 19 مارچ سے لاپتہ ہیں۔