نشئی نے معمولی تلخ کلامی پرساتھی کو چھریوں کے وارسے قتل کر دیا

لاہور( آئی این پی)گڑھی شاہو کے علاقہ میں نشئی نے معمولی تلخ کلامی پرساتھی کو چھریوں کے پے درپے وارکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بتایا گیاہے کہ رات گئے دو نشئیوں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا اور اس دوران چھریوں کے وار سے ایک نشئی موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ۔