امیزون کے جنگلات میں پائے جانے والے قدیم جنگلی قبائل

امیزون کے جنگلات میں پائے جانے والے قدیم جنگلی قبائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساﺅپالو (نیوز ڈیسک) امیزون کے جنگلات میں پائے جانے والے قدیم جنگلی قبائل ہمیشہ سے جدید دنیا کے انسان کیلئے پراسرار کشش کے حامل رہے ہیں۔ مغربی برازیل کی ریاست آکرے میں پیرو کی سرحد کے قریب گھنے جنگلوں میں رہنے والا قبیلہ کاکسی ناوا بھی انہیں پراسرار قبیلوں میں سے ایک ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ Bespoke Brazil نامی کمپنی نے ان قبائل کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کیلئے گھنے جنگلوں کے اندر رسائی کو ممکن بنادیا ہے اور عام لوگ بھی ان کے عجیب و غریب رسوم و رواج، زبان اور طرز زندگی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ ان کے لباس اور جسم پر بنائے جانے والے نقش و نگار قدیم انکا تہذیب کے لوگوں سے مشابہت رکھتے ہیں، ان کی زبان Hatxa kui ہے جسے ان کے علاوہ دنیا میں اور کوئی قوم نہیں بولتی۔ یہ لوگ اپنے گھر لکڑی اور گھاس پھونس سے بناتے ہیں، لکڑی کے تختوں کو زمین سے چند فٹ کی بلندی پر نصب کرکے ان کے اوپر جھونپڑا بنایا جاتا ہے۔ یہاں پہنچنے کیلئے پہلے ہوائی جہاز اور کشتی کا طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔ گہرے جنگل میں بل کھاتے دریا میں سفر کرتے ہوئے کاکسی ناوا قبیلے تک پہنچنے والے سیاح ان کے منفرد جھونپڑوں میں قیام کرسکتے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں یہ لوگ اپنا مخصوص تہوار Xina Bena منعقد کرتے ہیں جس میں ان کے مخصوص رقص، موسیقی، کرتب غرضیکہ جنگلی تہذیب کا ہر پہلو دیکھنے کو ملتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -